Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایشوریہ رائے اوربیٹی ارادھیاکروناوارڈ سے ڈسچارج

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

بالی ووڈ اسٹار اور سابقہ ​​مس ورلڈ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو ممبئی کے اسپتال سے گھربھجوادیا گیا ہے کردیا گیا ہے ، جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کاعلاج کیاجارہاتھا۔

ایشوریہ اور ارادھنا کو کرونا سے متاثرہ ابھیشک اور امیتابھ بچن کے اسپتال منتقل کیے جانے کے چند روز بعد سانس لینےمیں دشواری پر اسپتال بھیجا گیا تھا، اس سے قبل دونوں گھر پر ہی قرنطینہ میں تھیں، اس طرح سے جیہ بچن کے علاوہ بچن فیملی کے تمام افراد کرونا سے متاثرہوئے۔

ایشوریہ کے شوہرابھیشک بچن نے اہلیہ اوربیٹی کے لیے نیک خواہشات اوردعائیہ پیغامات بھیجنے والوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ” ،شکر ہے کہ ایشوریا اور ارادھیا کا ٹیسٹ منفی آیا اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے”۔

اپنے اور امیتابھ بچن کے حوالے سے بتاتے ہوئے ابھیشک نے لکھا ” میرے والد اور میں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں اسپتال میں ہی رہیں گے”۔

پوتی اور بہو کے صحتیاب ہونے پر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار بھی خوشی کااظہارکرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

امیتابھ بچن نے لکھا ” اپنی چھوٹی بیٹی اوربہو رانی کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے پرمیں اپنے آنسو نہیں روک سکا، اے خدا آپ کی برکتیں لامحدد ہیں”۔

ایشوریا اور بیٹی کو اسپتال میں داخلے کے 10 روز بعد صحت یابی پر گھربھیجا گیا۔ اس سے قبل ہفتہ 11 جولائی کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو ہلکی علامات کے بعدممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

بگ بی اور ابھیشک دونوں آئسولیشن وارڈ میں ہیں، گو ان کی صحت کے حوالے سے خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن امیتابھ بچن اپنی بیماری کے دوران بھی سوشل میڈپا پرخاصے فعال ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرکئی پوسٹس میں اپنے مداحوں اورخیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ کیئر ورکرز کابھی شکریہ ادا کرتے ہوئے علیحدہ پوسٹ شیئر کی۔

اس سے قبل جمرات 23 جولائی کو بھارتی میڈیا پر امیتابھ بچن کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی خبر نشر ہوئی تھی جس کی اداکار نے سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تاحال اسپتال میں زیر علاج ہوں۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی خبر غلط، جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube