Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نورے کی سالگرہ پرسائرہ یوسف کی خصوصی پوسٹ

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے اپنی بیٹی نورے کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے۔

انسٹا پر سائرہ نے کیک پکڑے ہوئے اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں کچھ ایسا لکھا جس نے ان کے مداحوں کے دلوں کو چُھو لیا۔

کیک پرایک گڑیا بنی ہوئی ہے، سائرہ نے اسے نمایاں کرتے ہوئے لکھا ’’اور اسی طرح تم 6 سال کی ہوگئیں ‘‘۔

View this post on Instagram

And just like that you turned six! In you I see, pure love. The purest I’ve ever known. 💜

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz) on Jul 21, 2020 at 12:03pm PDT

شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد بھی میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہ کرنے والی سائرہ نے بیٹی کیلئے لکھا ’’ تم میں مجھے خالص پیار دکھتا ہے، سب سے زیادہ خالص ‘‘۔

سائرہ کے فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد رواں سال مارچ میں سائرہ اور شہروز کی راہیں جدا ہونے کے بعد 31 مئی کو شہروز نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

تنقید کرنے والوں کوصدف اورشہروزکاسخت جواب

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نےسوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

شہروزاورصدف کو چھوٹی اسکرین پردیکھنے کیلئے تیاررہیں

شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube