Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بلاول اچھے ہيں ليکن ان سےشادی نہيں کرسکتی، حريم شاہ

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پيپلزپارٹی نےبھی ملک کیلئے بہت کچھ کيا ہے،ٹک ٹاک گرل

ٹک ٹاک اسٹار حريم شاہ کہتی ہيں کہ بلاول زرداری اچھے ضرور ہيں ليکن ان سے شادی نہيں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ تحريکِ انصاف کی حامی ضرور ہوں ليکن پيپلزپارٹی نے بھی ملک کے ليے بہت کچھ کيا ہے، شيخ رشيد سے شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی ۔

ٹک ٹاک اسٹار حريم شاہ کی کراچی آئیں تو سماء کے پروگرام نيا دن ميں مدثر نذير کو دلچسپ انٹرويو ديا حریم شاہ نے کہا کہ تحريکِ انصاف کی حامی ضرور ہوں ليکن پيپلزپارٹی نے بھی ملک کے ليے بہت کچھ کيا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری تو مجھے بہت پسند ہے اور مجھے ان کی پارٹی بھی بہت پسند ہے لیکن بلاول سے شادی نہيں کرسکتی۔

حريم شاہ نے بلاول زرداری سے شادی نہ کرنے کی وجہ تو نہيں بتائی ليکن شيخ رشيد سے شادی کيوں نہيں کرسکتيں يہ ضرور بتا ديا۔

حریم شاہ سے سوال ہوا کہ اگر شيخ رشيد آفر کريں شادی کے ليے آپ کو ؟ جس پر ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ نہيں وہ اتنے بڈھے ہيں ميں شادی کيوں کروں ! 60 سال انسان کی آخری عمر ہوتی ہے، اس سے اوپر خوش نصيب ہی جاتے ہيں تو ميں کيا پھر بيوہ زندگی گزاروں گی۔

حريم شاہ کا يہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان سے ملتے ہيں مگر پتا نہيں کيوں اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہيں۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ کراچی آکر بہت اچھا لگا بہت مزہ آرہا ہے چونکہ ابھی کورونا ہے، لاک ڈاؤن ہے سب کچھ بند ہے ليکن پھر بھی ہم انجوائے کر رہے ہيں۔

اس سے قبل حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کا موبائل نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے وہ چھ سات ماہ سے رابطہ ميں ہیں ۔

حریم شاہ نے کراچی میں فاروق ستار سے آخری ملاقات کا احوال بھی بتایا ، انہوں نے کہا کہ وہ پی سی ہوٹل میں مجھ سے اسپیشل ملنے آئے، میں اپنی 3 فرینڈز کے ساتھ ان سے ملنے گئی اور ہماری گپ شپ ہوئی، ہم نے آم اور ديگر پھل کھائے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہماری بات چیت ہوئی۔

ٹک ٹاک گرل نے بتایا کہ فاروق ستار نے ان سے کہا کہ میری جماعت کے مالی حالات ٹھیک نہیں، انھوں نے کہا کہ میری جماعت نیچے جا رہی ہیں مجھے کچھ مشورہ دیں تو میں نے کہا کہ میں صرف ٹک ٹاک کے حوالے سے ہی مشورہ دے سکتی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube