کیا آپ جانتے ہیں کہ سال 1979 میں بالی ووڈ پلے بیک سنگرمحمد رفیع اور باکسنگ چیمپئن محمد رفیع نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ملاقات کے دوران یہ تصویر بنوائی تھی۔
ڈاک کے ٹوئٹر پیج نے محمد رفیع کے بیٹے شاہد کی کہانی بیان کی۔
Mohammed Rafi was touring America in 1979 when he met the boxer Muhammad Ali. They decided to take a picture, planned by Ali. Ali said, “You punch me on the face and I will punch you back”. And they laughed about it.
Narrated by Shahid Rafi (Rafi’s son)
Source: TOI pic.twitter.com/I3rKmprTrl— Daak (@DaakVaak) July 19, 2020
پوسٹ کے مطابق ’’محمد رفیع نے 1979 میں امریکہ کے دورے پر تھے جب انہوں نے باکسر محمد علی سے ملاقات کی، دونوں نے ایک تصویر بنوانے کا فیصلہ کیا جس کا آئیڈیا محمد علی نے پیش کیا تھا۔
اس پوز کیلئے لیجنڈری باکسر کا کہنا تھا کہ ’’ آپ مجھے چہرے پرگھونسہ ماریں اور جواب میں ، میں بھی ایسا ہی کروں گا ‘‘۔ اس پر دونوں ہنس پڑے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے اس عظیم باکسر نے 1980 کے اواخرمیں دورہ لاہور کے موقع پرسلطان راہی کے ساتھ بھی ایسی ہی تصویر بنوائی تھی۔