Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمران خان ٹھیک کہتے تھے، ویناملک

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

اداکارہ وینا ملک نے وزیراعظم کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہتے تھے، پاکستانی قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی وابستگی رکھنے والی وینا ملک سوشل میڈیا پراکثرحکومت کی کامیابیوں کا ذکرکرنے کے علاوہ سیاسی مخالفین کو بھی کرارے جواب دیتی رہتی ہیں۔

حالیہ ٹویٹس میں وینا نے پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے وینٹی لیٹرزپرانحصار اور اس کی دوسرے ممالک کیلئے برآمدگی کوسراہا ہے۔

اس حوالے سے وینا نے لکھا ” پہلے رقم دے کر بھی وینٹی لیٹرز خریدنے کیلئے امریکا کی منتیں کرنے کیلئے پاکستان آج دنیا بھر کو اپنے بنائے ہوئے وینٹی لیٹرز فروخت کررہا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے”۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ آج تک پاکستان کےاسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے اور وہ بھی سابق صدر پرویز مشرف نے خریدے تھے۔

 وینا نے لکھا کہ وینٹی لیٹرز کے بعد اب پاکستان میں دل کے مصنوعی وال ( سٹنٹ) بھی بنائے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے وزیراعظم کوسراہتے ہوئے لکھا ” عمران خان ٹھیک کہتا تھا، یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے۔”

انہوں نے اس بات پرخوشی کااظہار کیا کہ جو چیزیں ہم دنیا سے پیسے دینے کے باوجود منتیں کرکے خریدتے تھے اب دنیا ہم سے خریدے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube