Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اوئے پیچھےتو دیکھو! احمد شاہ نے گولڈن پلےبٹن حاصل کرلیا

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

اسکول ٹیچرکی بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے سوشل اسٹار پیر احمد شاہ نے یو ٹیوب کا گولڈ پلے بٹن حاصل کرلیا ہے۔

آپ میں سے بیشترکو احمد شاہ کا وائرل جملہ “میرا بستہ واپس کرو” یاد ہوگا ، یہی بچہ آگے چل کر ٹی وی شوز کی جان بنا جسے اب انسٹاگرام، فیس بک اور یو ٹیوب پرلاکھوں صارفین فالو کرتے ہیں۔

احمد کے انسٹاگرام پران کے 2 بھائیوں کے ساتھ سلور اور گولڈ پلے بٹن تھامے ہنستی مسکراتی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

احمد کے یو ٹیوب چینل پر بھی اس حوالے سے ویڈیو اپ لوڈکی گئی جسے اب تک 50 ہزار کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں ۔ احمد اور ان کے بھائی نے یوٹیوب اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

یو ٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز 1 ملین سے زائد سبسکرائبرزہونے پردیاجاتا ہے اور احمد شاہ کے یو ٹیوب چینل کا جائزہ لیا جائے تو صرف 84 ویڈیوز کے ساتھ ان کے سبسکرائرز کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

سلور پلے بٹن ایک لاکھ سبسکرائبرز پر دیا جاتا ہے۔ یو ٹیوب کی جانب سے مارچ 2018 میں گولڈ پلے بٹن کا پرانا ڈیزائن تبدیل کردیا گیا تھا،اب اس اعزاز کے پانے والوں کو یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو کا دستخط شدہ خط بھی دیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube