Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پریانکا چوپڑا صنفی مساوات کیلئے میگھن مارکل کیساتھ کام کریںگی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

صنفی مساوات کے فروغ کیلئے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور مشیل اوباما کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا ورچوئل گرل اپ لیڈر سمٹ کا حصہ بنیں گی جس میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما اور ڈچز آف سسیکس اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کسی کے پس منظر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خواتین میں یہ طاقت ہے کہ وہ خود کو اپنی کمیونیٹیز اور اپنے اردگرد کی دنیا کو تبدیل کرسکتی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل 2020 میں دیگر مقبول خواتین لیڈرز کے ساتھ شامل ہونے کے لیے میرا ساتھ دیجئے۔

یہ سمٹ 13سے15 جولائی کے درمیان منعقد ہوگا، گرل اپ دراصل ایک لیڈر شپ کا آغاز ہے اور تقریباً 120 ملکوں کے تین ہزار پانچ سو کلبوں کی 65 ہزار خواتین اس کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube