Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاکستان کے پُرکشش مردوں میں عمران عباس سب سے آگے

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

گزشتہ روز اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں بتایا کہ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 35 پُرکشش مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آئے ہیں ۔

اداکار عمران عباس نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اس سے متعلق خبر کا لنک بھی شیئر کیا۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق سال 2020 کے پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں اداکار عمران عباس پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اداکار عماد عرفانی دوسرے اور اداکار شہروز سبزواری تیسرے نمبر پر ہیں ۔

جاری کردہ فہرست میں چوتھے نمبر پر اداکار و میزبان دانش تیمور ہیں، پانچویں نمبر پر عمر شہزاد، چھٹے پر شہزاد نور، ساتھویں پر ماڈل حسنین لہری، آٹھویں نمبر پر اداکار آغا علی، نوویں پر سکندر رضوی اور دسویں نمبر پر زیان ملک ہے۔

فہرست میں 13ویں نمبر پر اداکار شہریار منور، 16ویں پر معروف اداکار میکال ذلفقار، 19ویں پر اداکار نبیل زبیری، 22ویں نمبر پر اداکار و ٹک ٹاک اسٹار نور حسن ہیں۔

اس فہرست کے مطابق فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد 24ویں نمبر پر ہیں جبکہ 25ویں نمبر پر اداکار عثمان مختار، 26ویں پر اداکار فواد خان، 29 ویں پر فلم انڈسڑی کے اداکار بلال اشرف، 31ویں نمبر پر باکسر عامر خان اور 32ویں نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہیں۔

اداکار زاہد احمد کا اس فہرست میں 33واں نمبر ہے جبکہ اداکار احسن خان 34ویں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی 35ویں نمبر پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube