Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مشکل میں ڈال دیا

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی کرکٹر شعيب ملک نے انسٹاگرام پراپنی اہليہ ثانيہ مرزا کا انٹرويو کيا جس ميں کئی دلچسپ سوالات پوچھے،شعيب نے پنجابي ميں محبت کا اظہار کرنے کی فرمائش کی تو ثانيہ مشکل ميں پھنس گئيں۔

دوران گفتگو شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے کہا کہ پنجابی میں ’’آئی لو یو‘‘ کہیں جس پر ثانیہ نے کہا کہ اسی تواڈے نال پیار، شعیب ملک نے کہاکہ شادی کو 10 سال ہوگئے اتنی سی ایک لائن بھی نہیں سیکھی۔

اس کے بعد ثانیہ نے دوسری کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مینوں تواڈے نال پیار کیتا، شعیب ملک نے کہا کہ پنجابی کی دھجیاں بکھیر دیں، ثانیہ مرزا نے ایک اور ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا مینوں تواڈے نال عشق کیتا۔

ایک مرتبہ قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر نے کہا کہ بس کریں، آپ کو پنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے، اس کے بعد آل راؤنڈر نے خود ہی بتایا کہ مینوں تواڈے نال محبت اے کہو، جس کے بعد ثانیہ مرزا نے یہ جملہ دہرا دیا۔

ريپڈ فائر کے دوران اکشے کمار يا ٹام کروز سے شادی کے سوال پرثانيہ نے بالی ووڈ اسٹار کا نام ليا۔

کرونا کے باعث شعيب ملک کی اپنے بيٹے سے ملاقات بھی ويڈيو لنک کے ذريعے ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube