Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لاہور:شاہراہ قائداعظم پر98سال قدیم غلام رسول بلڈنگ کی تاریخی حیثیت

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اپنی عظمت رفتہ رفتہ کھورہی ہے

لاہور میں شاہراہ قائداعظم اپنےقدیم طرزتعمیراورعمارات کی وجہ سے منفرد ہے۔ اس سڑک کنارے انگریز دور کی بنی ایک عمارت غلام رسول بلڈنگ جو اپنی عظمت رفتہ رفتہ کھورہی ہے۔

لاہورکےمال روڈ پرسفیدی میں لپٹی اس عمارت کولوگ کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں۔پرانے طرزکے بنے چھوٹے چھوٹے گنبد،لکڑی کی بنائی گئی سیڑھیاں اس عمارت کا خاصہ ہیں۔

دفاتر اور کمرشل دکانوں سے بھری اس عمارت کو گزرے وقتوں میں نامور بک شاپ فیروز سنز کے نام سے بھی جانا جاتا تھاجوسال 2012 میں لگنے والی آگ کے بعد دوبارہ نہ کھل سکی ۔

عمارت کی درودیوار اور چھتیں انگریزوں کے فن تعمیرکی یاد تو دلاتی ہیں مگراس اثاثےکوسنبھالنے میں کوتاہی کی جاتی رہی ہے۔ جگہ جگہ پڑی دراڑیں اور ٹوٹ پھوٹ اس کے مالک اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔1922 میں بننے والی اس بلڈنگ کوایک صدی ہونے کو ہے۔

گزشتہ سال اس کی خستہ حالی کی وجہ سے لاہورکی ضلعی انتظامیہ اسے خطرناک عمارتوں میں بھی شامل کرچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube