Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عظیم شاعرمحمدثناءاللہ ڈارعرف میراجی سے ملیے

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: ٹوئٹر،ڈاک واک

محمد ثناء اللہ ڈارجو میرا جی کے نام سے جانے جاتے ہیں ، کشمیری پنجابی نژاد اردو شاعر تھے۔ ان کا یہ قلمی نام اپنے پیچھے ایک کہانی رکھتا ہے۔

ڈاک کے مطابق اس نام کا تعلق ایک بنگالی خاتون میراسین سے تھاجو لاہورمیں رہتی تھیں۔

ڈاک برصغیر پاک وہند کے کم جانی جانے والی کہانیوں، فن پاروں اور نظریات کی کولیکشن کے لیے معروف ہے۔

کہا جاتا ہے کہ محمد ثناء اللہ ڈار کواس خاتون سے پیار تھا اور یہ ان کے پیار کی انتہا ہی تھی کہ لوگ انہیں اس خاتون کے نام سے چھی
چھیڑتے ہیں ، لیکن انہوں نے اپنی تحریروں میں اس کا نام استعمال کیا ٓ۔

ریختہ کے مطابق ، میراجی نے مغربی ادبی افکار اوراس پر کی جانے تنقید کا مطالعہ کیا۔ “ان کے والد منشی محمد مہتاب الدین بھارتی ریلوے میں انجینئر تھے۔ اس کے باوجود ، میراجی نے ناقابلِ بیان وجوہات کی بنا پر اپنا گھر اور کنبہ چھوڑ دیا اورایک بے گھرکی حیثیت سے زندگی گزار دی۔ انہوں نے گیت لکھ کر اپنی روزی کمائی “۔

مرحوم میرا جی نے مغرب کے متعدد سرکردہ شعراء کے کلام کا مطالعہ کیا، ان کی وضاحتی تنقید نے اردو ادب اور اور خصوصا ان کے ہم عصر شعراء کو متاثر کیا۔

میرا جی کا کلام آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube