Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ثانیہ مرزااوربیٹےکی دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

SAMAA | - Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا بھی والدین کی طرح کھیلوں کا شیدائی لگتا ہے۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ اذہان سے باتیں کررہی ہیں اور وہ دلچسپ انداز میں اپنے والد اور خالو اسد الدین کے حوالے سے بتارہا ہے۔

 

 
 
 
View this post on Instagram

 

Asad khaalu hits a 4 but Baba hits a 6 😏 he might be a bit biased 💕 🤣@izhaan.mirzamalik #Myizzy

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on Jun 27, 2020 at 11:34pm PDT

ثانیہ نے بیٹے سے سوال کیا کہ اسد خالواور بابا کیا کرتے ہیں تواذہان نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ خالو چوکا اور بابا چھکا مارتے ہیں۔

اسدالدین ، سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کے صاحبزادے اورثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا کے شوہرہیں۔

اس سے قبل فادرز ڈے کے موقع پرثانیہ نے شعیب اوراذہان کی تصویرکے علاوہ والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئرکی تھی۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

Comments are closed.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube