گلوکار علی ظفر نے لاک ڈاؤن کے دوران مالی کا کام کرنے میں مصروف ہیں۔
انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکار اپنے گھر کے گارڈن میں مالی کا کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
مالی کے کام کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ باغبانی کرتے ہوئے جب آپ اپنی بیگم کے ہاتھوں پکڑے جاؤ تو پھر ایسے بھاگا جاتا ہے۔
علی ظفر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر آپ کے گھر میں مالی کی نوکری کی جگہ خالی ہو تو آپ اپنے بھائی یعنی مجھ سے رابطہ کریں، آپ کا بھائی مالی کی نوکری کرنے کے لیے حاضر ہے۔
گلوکار نے صارفین کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پوسٹ پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔