اگرکرونا وائرس کی عالمی وبا کےدوران کچھ اچھی کتابیں آپ کےزیرِمطالعہ رہی ہیں تو ان کی فہرست اداکار احد رضا میر کوبھجوا دیجئے۔
احد نےانسٹا گرام پراپنےفالوورز سےکہا ہے کہ انہیں چنداچھی کتابوں کےنام تجویزکردیں۔
انہوں نے لکھا ” میں ان کتابوں کے نام اپنی فہرست میں شامل کروں گاتا کہ میرا مطالعہ کرنا کبھی ختم نہ ہوسکے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں احد نے لکھا ” میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ ہرکوئی محفوظ اور بحفاظت ہے”۔
اس سے قبل احد نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی تھی جو ابوظہبی میں ان کی نکاح کی تقریب کے بعد کی ہے۔ تصویر میں سجل اور احد کو کھانے کی میز پر ڈانس کرتے دیکھاجاسکتاہے۔
پرمزاح کیپشن میں احد نے لکھا ” امید ہے کہ ہم سب کھانا دیکھتے ہی اسی طرح ڈانس شروع کردیتے ہیں”۔