Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

گلوکارواداکارفرحان سعیدکاجاویدمیاندادکوخراج تحسین

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

 

پاکستان کی لیجنڈری شخصیات کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے کا آغاز کرنے والے گلوکار واداکار فرحان سعید نے اس بار جاوید میانداد کا انتخاب کیا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں فرحان نے لکھا” پاکستان میں کرکٹ ایک جنون ہے، آج لیجنڈری اور غیرمعمولی کرکٹر جاوید میانداد کو خراج تحسین پیش کررہا ہوں جن کی صلاحیتیں اور کامیابیاں کسی تعارف کے محتاج نہیں “۔

فرحان سعید کے مطابق شارجہ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف تاریخی چھکا اور 92 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار سمیت انہوں نے پاکستان کرکٹ کو جو شان وشوکت دی، اسے بیان کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ جاوید میانداد کو آف دی فیلڈ بھی جانتے ہیں ، لیجنڈری کرکٹر ان کے ایک دوست کے انکل ہیں اور انتہائی عاجزانہ مزاج رکھنے والے خوش مزاج انسان ہیں۔

View this post on Instagram

Cricket is a passion in Pakistan! Today, I pay tribute to the legendary cricketer extraordinaire – the one and only, Javed Miandad sahab. His career and achievements need no introduction.The magic of Javed sahab’s last ball six against arch-rivals India in Sharjah still lives on. An integral part of Pakistan’s World Cup winning squad of 1992 – words aren’t enough to describe the glory his career has brought to Pakistan. I am grateful for the privilege of knowing Javed sahab off the pitch. He is friends with an uncle and is undoubtedly one of the most down to earth human beings I have known. He is a true friend and showers love and affection upon everyone around him. This is a small attempt on my part to say thank you to Javed sahab – we will forever be grateful to him for his stellar contributions to cricket and our country. I invite you come forward and extend your appreciation to this #LivingLegend. Javed sahab, aap sada khush rahain, salaamat rahain, aabaad rahain. Pakistan kay liyay aap ki khidmaat ka bayhad shukriya. #PakistaniHeroes #LivingLegends

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on Jun 25, 2020 at 10:47am PDT

انہوں نے مزید لکھا کہ میری طرف سے یہ جاوید میانداد کو خراج تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کاوش تھی، ہم ہمیشہ ان کی خدمات کیلئے مشکور رہیں گے” جاوید صاحب آپ سدا خوش رہیں، سلامت رہیں، آباد رہیں۔ پاکستان کیلئے آپ کی خدمات کا بیحد شکریہ”۔

اس سے قبل فرحان لیجنڈری اداکار قوی خان ، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور کامیڈین عمر شریف کو خراج تحسین پیش کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube