ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر اسٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ کراسا انور ہے صارفین حیرر زدہ رہ گئے۔
ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا تعلق بھی کراچی سے ہی ہے جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کراسا انور شیخ ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہی ہے، کراسا انور شیخ کے انسٹاگرام پر 19 ہزار کے قریب فالوؤرز ہیں۔
کراسا انور شیخ کے پہناوے بھی ماہرہ خان سے ملتے جلتے ہوتے ہیں، انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص انہیں ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے۔
کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور سٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل سے قبل چند دن قبل سوشل میڈیا پر مداحوں نے پی ٹی وی پر چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ برسین عبداللہ سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کی ہم شکل ہیں۔
ترک اداکارہ و حمیمہ ملک سے قبل سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی ویڈیو و تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔