Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مجھے فخرہے،ملالہ کیلئے پریانکا چوپڑاکی مبارکباد

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں برطانیہ کی معروف ترین یونیورسٹی آکسفورڈ سے اپنا گریجویشن مکمل کیا ۔

جہاں پاکستان سمیت دنیا بھرسے معروف شخصیات نے ملالہ کو زندگی کے اس اہم سنگ میل پرمبارکباد پیش کی وہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑانے بھی خوشی کااظہارکیا ہے۔

یونیسف کی سفیر برائے خیرسگالی پریانکا نے انسٹا اسٹوریزمیں ملالہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

پریانکا نے لکھا ” ہیپی گریجویشن ملالہ، آکسفورڈ سے فلسفہ، معاشیات اور سیاست ڈگری لینا ناقابل یقین کامیابی ہے، مجھے تم پرفخر ہے”۔

اداکارہ نے اپنے ساتھ ملالہ کی کو تصویر شیئر کی وہ سال 2017 میں کھینچی گئی تھی جب پریانکا نے “ملالہ فنڈ” کیلئے نیویارک میں ملالہ سے ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ٹوئٹرپرملالہ نے لکھا “آکسفورڈ میں فلسفہ ،سیاست اورمعاشیات کی ڈگری مکمل کرنے پر مجھ سے خوشی اور شکرگزاری کا اظہارکرنا مشکل ہورہاہے، مجھے نہیں علم کہ آگے کیاکرنا ہے ۔ ابھی کے لئے نیٹ فلکس،مطالعہ اور نیند “۔

اگست 2017 میں آکسفورڈ میں داخلہ لینے والی ملالہ نے فلسلفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین کاانتخاب کیا تھا۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے بینظیربھٹو اور عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اورورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube