Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

جارج فلوئیڈپرپاکستانی ٹرک آرٹسٹ کا میورل دیکھیے

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 2 years ago

تصویر: بلال حسن

جب میں نے سنا کہ ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے بلیک لائیوزمیٹرموومنٹ اور نسل پرستی کے خلاف عالمی لڑائی میں اظہار یکجہتی کے لئے جارج فلائیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دیوار بنائی ہے ، تو میں جانتا تھا کہ مجھے یہ دیکھنی ہے۔

آخرکار حیدرعلی پاکستان کا سب سے مشہورومعروف آرٹسٹ ہے جس کے کام کی نمائش دنیا بھرمیں کی جاچکی ہے خاص طور پرواشنگٹن ڈی سی میں واقع دنیا کے سب سے بڑے میوزیم سمتھ سونین میں ۔

سو تھوڑی ہی دیرمیں کچھ مہم جوئی کیلئے میں سڑک پرتھا، میورل (تصویری دیوار) حیدر کے گھر کے اندر اس کی چھت پر اور اس کے ذاتی کام کرنے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔ اس کی رہائش ہاکس بے کے ساحل کے قریب ہے ، اس سے بات کرتے ہوئے میں ساحل سے ٹکرانے والی لہروں کی آواز سن سکتا تھا۔

حیدر سے میری ملاقات اس کی گلی کے باہرہوئی، اس نے افریقی پرنٹس کے ساتھ پیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اس نے گرمجوشی کے ساتھ میرا خیرمقدم کیا اور فورا مجھے میورل دکھانے کیلئے چھت پرلے گیا۔ حیدر نے بتایا کہ یہ پینٹ کرنے میں اسے 4 دن لگے۔

پاکستان کے ٹرک آرٹ اسٹائل میں یہ میورل پھولوں ، گہرے رنگوں اور اردو شاعری سے سجا ہے۔ غور سے دیکھنے پر انصاف اور مساوات کے لئے اردو میں لکھے گئے جملے واضح طور پردیکھے جاسکتے ہیں۔ جارج کا پورا نام اردو میں بھی ان کی تصویر کے نیچے ایک دل کے اندر چھپا تھا۔

میں نے حیدر سے پوچھا کہ یہ دیوار پینٹ کرنے کے لئے اسے کس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا ، اس نے جواب دیا کہ یہ اس کی جانب سے جارج فلائیڈ کو خراج تحسین ہے اور اس کے ذریعے وہ امریکا میں مظاہرہ کرنے والے افراد کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہاس مشکل وقت کے دوران پاکستانی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube