Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ننھی مداح نے ماہرہ خان کا دل جیت لیا

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ مداح نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کا دل جیت لیا۔

ٹوئٹر پر شہریار نامی صارف نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے اُس خط کی تصویر شیئر کی جو ماہرہ خان کے لیے لکھا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی ننھی مداح نے اپنے خط میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی ایک بہت بڑی پرستار ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اپنا آٹوگراف دیں تاکہ میں اُس کو فریم کروا کے اپنے کمرہ کی دیوار پر لگا سکوں۔

رانیہ نامی بچی کے والد نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری آٹھ سالہ بیٹی رانیہ نے آپ کے لیے خط لکھا ہے، اُمید ہے کہ آپ کو یہ خط پسند آئے گا اور اگر آپ میری بیٹی کے خط کا جواب دیں گی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگی۔

ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ کی بیٹی بہت ہی پیاری ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ آپ اپنی بیٹی کو بتائیں کہ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اُس کا نام رانیہ ہی رکھتی، اپنی بیٹی کو میری طرف سے بہت سارا پیار دیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube