Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یوں ہوتا تو۔۔ بھارتی ڈیزائنرنے بینظیربھٹواوردیگرکونیااندازدے ڈالا

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

معروف بھارتی برانڈ ’’تورانی ‘‘ کا خاصہ برصغیرپاک وہند کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے دستکاری ملبوسات ہیں، حال ہی میں ’’یوں ہوتا تو ‘‘ کے نام سے انسٹا گرام پر ایک سیریز نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

پاکستان اور بھارت کی چند مشہورترین خواتین سے متاثرہوکر بنائی جانے والی اس سیریزمیں ان کا کلاسک اندازاجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ نئے ملبوسات ڈیزائن کیے گئے ہیں جنہیں ماڈل کے علاوہ پینٹنگز کے ذریعے ان خواتین کو بھی تصوراتی طورپرپہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈیزائنر نے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، لیجنڈری گلوکارہ فریدہ خانم، آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا، اوربھارتی اداکاراؤں ریکھا، جیا بچن اورمدھو بالا اورمصورہ امرتا شیرگل کا انتخاب کیا۔

بینظیرکے دنیا سے جانے کی خبر کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے ڈیزائنر نے لکھا کہ انہیں یاد کرنے کیلئے سیاست کا حوالہ ضروری نہیں۔ متاثر ہونے کیلئے بہت کچھ ہے۔ ہھول بوٹوں سے سجے لباس میں بینظیر کی خوبصورت پینٹنگ کے علاوہ ان کے سادہ اور پُروقار اصل لباس کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں ان کے سر پر دوپٹہ اور شانوں پر چادر بھی موجود ہے۔

عوام کے دلوں پر راج کرنے والی شہزادی ڈیانا کی پینٹنگ اور ڈیزائن کردہ لباس بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

ڈیانا کو خود دار اور بہادر خاتون قرار دیتے ہوئے ڈیزائنر نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے دوروں کے دوران ڈیانا نے متعدد بار مشرقی اندازاپنایا اسی لیے تصور میں انہیں روایتی سندھی لباس اور تاج کے بجائے سندھی ٹوپی میں دیکھا۔

چودہ، پندرہ سال پہلے فلم ’’ مون سون ویڈنگ ‘‘ میں فریدہ خانم کی غزل ’’اج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ سن کر دیوانے ہوجانے والے تورانی نے گلوکارہ سے بھی خوب عقیدت نبھائی۔

اصل تصویرمیں کامدار ساڑھی پہننے والی فریدہ خانم کیلئے ڈیزائنز نے کستوری دھاری دار گلابی ساڑھی کا انتخاب کیا۔

خوبصورتی میں اپنی مثال آپ فلم ’’مغل اعظم ‘‘ کی ہیروئن مدھو بالا خوبصورتی اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال بھارتی اداکارہ مدھوبالا کو بھی اپنی پینٹنگ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی فلم کے ایک منظر کیلئے پہنی گئی سفید ساڑھی پر ڈیزائنر نے تصور میں ان کیلئے ایمبرائیڈری سے مزین سفید جالی دار ساڑھی ڈیزائن کی۔

لیجنڈری بھارتی اداکارامیتابھ بچن کی زندگی میں اہم مقام رکھنے والی 2 خواتین ریکھا اور جیہ بچن کے ایک ساتھ انتخاب نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

انسٹا پوسٹ میں فلم ’’سلسلہ‘‘ کا یادگارمنظرشیئر کرتے ہوئے ڈیزائنرنے دونوں کے اندازکا موازنہ کیا اور ریکھا کو مسحور کن اورشاعرانہ جبکہ جیہ بچن کو محتاط کہا۔

اس کے علاوہ بھارتی مصورہ امرتا شیر گل کوسوچتے ہوئے تیار کردہ لباس اور ان کی پینٹنگ بھی خوب سراہی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube