Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شوبزستاروں نے عید کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس کی وبا کے باعث صورتحال پہلے بھی خوش کن نہیں تھی لیکن عید سے عین 2 روز قبل کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے نے سبھی کے دل افسردہ اورمزید بوجھل کردیے۔

ایسی صورتحال میں جہاں عوام نے سادگی کے ساتھ عید منائی وہیں شوبزحلقوں میں عید کی خوشیاں ماند رہیں، تمام تونہیں لیکن بیشتر سیلبرٹیزنے گھر پرہی عید مناتے ہوئے فالوورز کیلئے اپنی تازہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئرکیں۔

شوبز کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ان کی بیٹی امل کے ساتھ کیوٹ سی تصویر خاصی پسند کی گئی۔ امل کی یہ پہلی عید ہے۔

فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے بھی شوہر اور بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے  مداحوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔

اپنی پوسٹ میں ثناء نےبتایا کہ انہوں نے اس بارعید کے کپڑے نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ڈیزائنردوست کی جانب سے یہ کپڑے بطور تحفہ مل گئے۔

عید کا کرتا پہنے فہد مصطفیٰ نے بچوں کے ساتھ علی جانے والی تصویر کے ساتھ مبارکباد دی۔

فیروز خان نے بھی اہلیہ علیزے کے ساتھ عید پر لی گئی سیلفی کو مداحوں کیلئے شیئر کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں نے بالکل ایک جیسے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

اداکار فیضان شیخ نے اہلیہ ماہم کے ساتھ کیوٹ سی تصویر شیئر کی۔

جمعتہ الوداع کو حنا الطاف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے آغا علی نے نکاح کے موقع پر کھینچی گئی تصویر شیئرکی۔

کنورارسلان نے اہلیہ فاطمہ آفندی اور بیٹوں المیر اور ماہ بیر کے ساتھ تصویر شیئر کی جسے فالوررز نےبہت پسند کیا۔

عائزہ خان نے اپنے بچوں حورین اور تیمورکی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا ایسی عید آئے گی، زندگی بالکل تبدیل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دعا کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube