Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بالی ووڈ ستاروں کی جانب سےآپ سب کو عید مبارک

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کئی معروف ستاروں نے مذہبی رواداری دکھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں اپنے مسلم فالوورز اوردوستوں کو مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اردو اور انگریزی میں ’’عید مبارک ‘‘ لکھی ہوئی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی سب کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ سونم کپور نے مشرقی انداز میں خوب سجے سنورے ہوئے اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔

سونم نے لکھا ’’ عید مبارک بھائیوں اور بہنوں، دُعا ہے کہ مصائب زدہ سال ہمارے بہترکل کی بنیاد بن جائے، ہمارے لیے اس مقدس ماہ میں دعائیں کرنے کا شکریہ، خوشیوں بھری عید منائیں‘‘۔

شکتی کپور کی صاحبزادی اداکارہ شردھا کپور نے ویڈیو کی ایک جھلک شیئر کی جس میں وہ دوپٹہ اوڑھے دعا مانگ رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑانے  دنیا بھرمیں عید منانے والے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش کی کہ یہ عید سب کیلئے استحکام، امن اور خوشیاں لیکرآئے۔

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بچپن اور حالیہ تصویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے سب کو مبارکباد دی۔

بچپن کی تصویرمیں دوپٹہ لپیٹے ہوئے گول مٹول سارہ خوب جچ رہی ہیں۔

اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی اور ابھرتی اسٹار عنایہ پانڈے نے بھی انسٹا پوسٹ میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مداحوں کو پیار اور امن کا پیغام دیا۔

عنایا نے ہیش ٹیگز ’’سٹے ہوم، سٹے سیف‘‘ کے ساتھ گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی تا کہ کرونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube