ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

واہ عدنان صدیقی، بانسری اورہارمیونیم کے بعد پیانوکی باری

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ میں منفی کردارنبھا کرخوب داد سمیٹنے والےعدنان صدیقی منجھے ہوئے اداکار ہونے کے علاوہ بھی کئی خوبیوں کے حامل ہیں۔

موسیقی سے گہری دلچسپی رکھنے والے عدنان صدیقی مداحوں کو بانسری اور ہارمونیم سے تو محظوظ کر ہی چکے ہیں لیکن تازہ ترین ویڈیو پیانو بجانے کی ہے جسے ان کے فالوورز خوب پسند کر رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیومیں وہ بڑی مہارت کے ساتھ پیانوں بجا رہے ہیں۔عدنان نے لکھا کہ موسیقی کے کسی بھی آلہ کو دیکھتے ہی ان کیلئےخود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار کے مطابق ’’ پیانو میرا پسندیدہ ترین ہے کیونکہ زندگی بھی پیانو کی طرح ہے، جہاں اکثر ہم بالکل صحیح کرتے ہیں اور بعض اوقات تال برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے، لیکن ہم کھیلتے رہتے ہیں‘‘۔

عدنان صدیقی بھارتی فلم ’’قیامت سے قیامت‘‘ تک کا مقبول گانا ’’ پہلا نشہ پہلا خمار‘‘ کی دھن بجارہے ہیں۔

ویڈیو پسند کرنے والے بیشتر فالوورز نے اپنے تبصروں میں لکھا کہ عدنان کو پیانو بجاتا دیکھ کر ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کے اس منظرکی یاد تازہ ہوگئی جب شہوار پیانو بجارہا ہوتا ہے۔

اس سے قبل عدنان نے ہارمونیم پر ملی نغمہ ’’سوہنی دھرتی ‘‘ گاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی تھی جبکہ اکتوبر 2019 میں ہیوسٹن میں ہونے والی ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب میں انہوں نے بانسری پر قومی نغمہ ’’یہ وطن تمھارا ہے‘‘ کی دھن بجا کر خوب داد سمیٹی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube