Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

صباقمرنے زندگی کے 8 سال برباد کرنےکی وجہ بتادی

SAMAA | - Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکار صبا قمر نے پہلی ویڈیو کے بعد انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی جس کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

پہلی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور بھرپور اندز میں جوابات دیے گئے تھے۔

اپنے تازہ ترین شو کے دوسری ویڈیو میں صباء قمر نے اپنی نجی زندگی کے حالات کا ذکر کیا اور ایک شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ آٹھ سال گزارنے کے بعد بھائی کو احساس ہوا کہ شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کریں گے۔ اپنے ہی خاندان کی لڑکی کی منگنی تڑوا کر بھائی نے شادی کر لی۔ پھر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ مجھے کال کر کے کہتے کہ شادی کر لی ہے، وہ بھی فیس بک سٹیٹس سے پتا چلا۔‘

صباء قمر نے ویڈیو میں کہا کہ بچپن ہی سے ہم لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ مر جانا لیکن زندگی میں جو سب سے پہلا مرد آئے ساری زندگی اُس کے ساتھ گزار دینا۔ اسی ایک جملے نے میری زندگی کے آٹھ سال برباد کردیے۔

صباء قمر نے اپنی زندگی میں آنے والے اس شخص کے بارے میں مزید یہ بھی کہا کہ جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا اُن کی عادت میں شامل تھا۔ میرے لیے شادی اور کمٹمنٹ ایک جیسا تھا۔ میں نے یہی سوچ کر زندگی کے آٹھ سال ضائع کر دیے کہ ٹھیک ہوجائے گا۔

پینتالیس سیکنڈ کی اس وڈیو میں صباء قمر نے بتایا کہ اس شخص نے خاندان کی لڑکی سے شادی تو کر لی لیکن دل و دماغ میں تو میں تھی اپنی ہی بیوی کے ساتھ کوچیکو کوچیکو کرتے میرا نام لے لیا وہ دن تھا اور یہ چھتر کھا رہے ہیں۔

صبا کے یو ٹیوب چینل نے سرحد پار کے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے، تبصروں میں بڑی تعداد میں بھارت سے بھی اداکارہ کے مداحوں نے ان کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے حسِ مزاح کو سراہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube