ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کرونا کالرٹیون کے پیچھے چھپی آواز کس کی ہے؟

SAMAA | - Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

طيبہ سحر پروفيشنل وائس اوور آرٹسٹ اور بینکر ہيں

جب آپ کسی کو کال ملاتے ہيں تو آپ کو کورونا سے متعلق ايک آگاہی پيغام سنايا جاتا ہے، يہ آگاہی آواز طيبہ سحر کی ہے ۔

سماء کے پروگرام نيا دن ميں بطور مہمان شرکت کرنے والی طيبہ سحر نے بتايا کہ لوگوں نے سوشل ميڈيا پر مختلف نام رکھ دئيے ہيں کوئی کورونا آنٹی کے نام سے ياد کرتا ہے تو کوئی کورونا باجی سے بلاتا ہے۔

ان دنوں کسی کو بھی کال ملانے پر سنی جانے والی آواز سيدہ طيبہ سحر کی ہے جو پروفيشنل وائس اوور آرٹسٹ اور بینکر ہيں۔

طيبہ کا کہنا تھا کہ ايک آواز بار بار سننے سے لوگ تنگ بھی ہوتے ہيں لیکن جب بار بار ايک دروازے پر دستک ہوتی ہے تو کھل جاتا ہے تاکہ لوگ اس پر عمل کريں۔

طيبہ اس سے پہلے بھي کئي پروجيکٹ کرچکيں ہيں، ان کا کہنا ہے فون کال ايڈوائزری پر لوگوں مختلف ناموں سے ياد کرنے لگے ہيں۔

پروگرام میں طيبہ سحر نے ناظرين کو اپنے مخصوص انداز ميں آگاہی پيغام بھی سنايا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube