Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شوبزستاروں کے بچوں کے منفرد نام

SAMAA | - Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: سماء یجیٹل

پاکستان میں ایک ٹرینڈ معروف شخصیات کے بچوں کے نام پراپنے بچوں کے نام رکھنے کا بھی ہے، حالانکہ اکثرنام کے معنی پتہ ہونا تو دورکی بات، ایسے انوکھے اور منفرد نام کبھی سننے کا اتفاق بھی نہیں ہوا ہوتا۔

خیرایک ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ کے ذیلی دارے یونیسیف نے یہ نوید دے رکھی ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے آغازکے 40 ہفتوں کے اندر پاکستان میں مزید 50 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تو ان 50 لاکھ ممکنہ بچوں میں سے کسی ایک کا نام رکھنے کا شرف آپ کو بھی حاصل ہوسکتا ہے، اس لیے تیاری رکھیں۔

ہم نے پاکستان کی چند معروف سیلیبرٹیز کے بچوں کے منفرد نام اوران کے معانی مطلب آپ کیلئے منتخب کیے ہیں۔

سجاد علی کی زا

گائیکی کی دنیا کے بڑے نام سجادعلی کی بیٹی کا نام خاصاہٹ کرہےجس کا اوریجن سنسکرت اور برمی ہے۔ یہ نام لڑکے اورلڑکی دونوں کیلئے رکھا جاسکتا ہے۔ “زا” کا مطلب برمی زبان میں ولی یا تقلید کرنے والے کے ہیں۔

سجاد علی نے بیٹی ہی نہیں ، دونوں بیٹوں کے نام بھی چُن کر رکھے ہیں، خوبی علی اور شیبی علی۔

متھیرا کا آہل

ماڈل اور وی جے متھیرا محمد نے اپنے اکلوتے بیٹے کا نام آہل رکھا ہے، عربی زبان کے اس نام کا مطلب عظیم بادشاہ اور حکمران کے ہیں۔ متھیرا کی شادی دبئی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ سے 2014 میں ہوئی تھی جس سے انہوں نے 2018 میں طلاق لے لی۔

فضا علی کی فرال

اداکارہ فضا علی کی 5 سالہ بیٹی کا نام فرال ہے۔ عربی زبان کے اس نام کا مطلب شیرنی ہے۔ بنیادی طور پر اس نام کا مطلب طاقت اور مضبوطی کے ہیں۔

دُعا ملک کی زیارہ

پرفارمنگ آرٹسٹ دعا ملک اورگلوکارسہیل حیدر کی صاحبزادی کا نام “زیارہ ” ہے۔ عربی زبان کا یہ نام انگریزی اور دیگر زبانوں میں بھی ملتا ہے۔ زیارا کا مطلب وزٹ یا سیر کرنے کے ہیں۔

فاطمہ آفندی کے المیر اور ماہ بیر

اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنورارسلان کے 2 بیٹے ہیں جن کے نام المیر(2013) اور ماہ بیر(2018 ) ہیں۔ اردو اوریجن کے نام المیرکے معنی پرنس یعنی شہزادہ اور ماہ بیر کا مطلب بہادر ہے۔

 میشا شفیع کی جانوی اور کازمیر

باصلاحیت میشا شفیع اداکارہ اور ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں، سال 2008 میں محمود رحمان سے شادی کرنے والی میشا کے 2 بچے ہیں جن کے نام خاصے منفرد ہیں۔ میشا کے بیٹے کانام کاظمیر ہےجو جرمن ، ڈچ اور پولش زبانوں سے لیا گیا ہے جس کے معنی “امن لانے والا” ہے۔

میشا نے بیٹی کا نام جانوی رکھا ہے جس کے معنی اسپیلنگ کے فرق کے ساتھ انٹرنیٹ پردستیاب نہیں۔ انگریزی کا حرف “ای ” ہٹا دیا جائے تو جانوی ہندو نام ہے جس کے کئی مطلب ہیں، دریائے گنگا کو بھی جانوی کہا جاتا ہے۔

آمنہ شیخ کی مئیسہ

ورسٹائل اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی بیٹی کیلئے “مئیسہ ” نام کا انتخاب کیا ہے جو خاصا منفرد اور انوکھا ہے۔ عربی زبان کے اس نام کا مطلب ہے تاروں کی طرح چمکنے والا۔ مئیسہ کی پیدائش 2015 میں ہوئی ۔ میئسہ کے والد اداکار محب مرزا ہیں جن سے آمنہ کی شادی 2005 میں ہوئی جبکہ ستمبر 2018 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کرلیے۔

صنم جنگ کی الایا

اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ صنم جنگ نے اپنی بیٹی کا نام “الایا ” رکھا ۔ عربی زبان کے اس نام کا مطلب بلندی، عظمت ،عزت وشرافت کے ہیں۔ 9 جنوری 2016 میں پائلٹ سید عبدالقصام جعفری کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغاز کرنے والی صنم کے یہاں بیٹی کی پیدائش 12 نومبر 2016 کو ہوئی۔

مہرین ملک کی امن

پاکستان کی ٹاپ ماڈل رہنے والی مہرین سید نے اپنی بیٹی کا نام “امن ” رکھا ہے، اردو زبان کے اس نام کے معنی کا سبھی کوعلم ہوگا ۔ مہرین کی شادی احمد ہمایوں شیخ کے ساتھ 2013 میں ہوئی تھی۔ 5 سالہ امن کے علاوہ مہرین کا ایک بیٹا ابراہیم ہے جس کی پیدائش اپریل 2019 میں ہوئی۔

معمر رانا کی رِیا

اداکارمعمررانا اوران کی اہلیہ مہنازکی بڑی بیٹی کا نام خاصا مختلف ہے۔ دونوں نے بیٹی کیلئے “رِیا ” نام کا انتخاب کیا جو ہندو اور یونانی ولاطینی اوریجنز میں پایا جاتا ہے، ہندو زبان میں اس کے معن ایک قسم کے پھول (پوپی) کے ہیں جبکہ یونانی میں اس کا مطلب ہے چشمہ یا بہنے والا۔

سال 1999 میں پیدا ہونے والی 21 سالہ رِیا ماڈلنگ کرنے کے علاوہ کمال کی میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں۔

وینا ملک کا ابرم

اداکارہ، ماڈل اورٹی وی میزبان وینا ملک کے 5 سالہ بیٹے کا نام ابرم خان خٹک ہے۔ ابرم عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں “مضبوط گرفت رکھنے والا”۔ اس کے علاوہ عبرانی زبان میں لفظ ابرم حضرت ابراہیم علیہ اسلام کیلئے منسوب ہے۔

وینا کی شادی 2013 میں دبئی میں مقیم بزنس مین اسد خان خٹک سے ہوئی تھی جس سے 2018 میں علیحدگی ہوگئی۔ وینا کی ایک 4 سالہ بیٹی امل ہے جس کے نام کے مطلب امید، خواہش ہے۔

سائرہ یوسف کی نورے

سال 2020 میں 8 سالہ رفاقت ختم کرنے والی معروف شوبزجوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکلوتی بیٹی کا نام “نُورے” ہے جس کے معنی ہیں روشن وچمکدار

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube