Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حمزہ عباسی سے گٹارپر”ارطغرل غازی”کی دھن سنیے

SAMAA | - Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حمزہ کی ویڈیو نیمل نے شیئرکی

حمزہ علی عباسی نے گٹار پر معروف ترک ڈرامے "ارطغرل" کی دھن بجاکر سننے والوں کے دل جیت لیے۔

اداکاری سے وقتی کنارہ کشی اختیارکرکے مذہبی تعلیمات میں مصروف حمزہ عباسی واقعی خداددادصلاحیتوں کے مالک ہیں۔

حمزہ کی اہلیہ نیمل خاور نے انسٹا پرایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک ڈرامے "ارطغرل غازی" کا ساؤنڈ ٹریک گٹار پر بجا رہے ہیں۔

حمزہ اور نیمل کے فالوورزنے اس دھن کو خواب سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں ارطغرل کو اردو ڈبنگ کے بعد یکم رمضان سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

عمران خان کی جانب سے ارطغرل کو پاکستان میں آن ائر کرنے کا فیصلہ ترکی اور ملائشیا کے سربراہان مملک سے ملاقات کے بعد کیا گیا تھا، جس میں تینوں سربراہان کی جانب سے مل کر ایک ٹی وی چینل بنانے کا بھی اعلان کیا گیاتھا۔

ارطغرل نیٹ فلیکس پرترکش زبان میں انگریزی سب ٹائٹلزسمیت کئی آن لائن اسٹریمنگ چینلز پرموجود ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube