Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

مایا علی قرنطینہ میں رنگ بھرنے لگیں

SAMAA | - Posted: May 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

رنگ نہ ہوتے تو شاید یہ دنیا اپنے اندرکوئی کشش نہ رکھتی،کیونکہ یہ ہماری روز مرہ زندگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اوران کے درست انتخاب سے زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

شاید اسی لیے اداکارہ مایا علی نے بھی قرنطینہ کے دوران خود کو پرسکون رکھنے کیلئے رنگوں سے جڑی مصروفیت ڈھونڈ لی ہے۔

انسٹا پر مایا نےفالوورز کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں رنگین پینسلیں اور رنگ بھرنے کیلئے ایک کتاب موجود ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں مایا نے لکھا” میں نے کلر تھراپی کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن کبھی ایسا کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن قرنطینہ کی وجہ سے میں بہت سی چیزیں ٹرائی کرچکی ہوں جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا کروں گی”۔

اداکارہ نے بتایا کہ “مجھے یاد نہیں میں کتنےعرصے بعد ایسا کر رہی ہوں” ۔

مایا علی نے تقریبا ایک ماہ قبل سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی جس کے بعد 4 روز قبل ہی وہ دوبارہ واپس آئی ہیں۔

مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں مایا نے لکھا تھا “میں سوشل میڈیا سے مختصر وقفہ لے رہی ہوں ۔ ہر کوئی اس وقت کو گزارنے کیلئے بہترین کوشش کررہا ہے، میں نے سوچا یہ اپنے اندرکے سکون کو تلاش کرنے اوراپنا جائزہ لیکر خود کو دوبارہ ترتیب دینے کا بہترین وقت ہے”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube