Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اس رمضان افطارمیں کچھ بدیسی کھائیں

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago

رمضان میں  ہم زیادہ تر افطار بوفے، فیملی گیٹ ٹوگیدرزیا آفس افطار سے ہی گزارا کرتے ہیں ۔ ان سب کےعلاوہ کوئی آپشن نہ ہو تو وہی سموسہ، اسپرنگ رول اور چاٹ کب تک آ پ کی کچھ مختلف کھانے کی خواہش کو پورا کرسکتے ہیں۔ اس کا جواب زیادہ مشکل نہیں ، ہم نے آپ کے افطار ٹیبل کیلئے بآسانی سے تیار ہوجانے والی چند غیرملکی ڈشز کی فہرست تیار کی ہے۔

کیک باتک،ملائش

اس کیک کا نام ایک قسم کے کپڑے کے نام پر رکھا گیا ہیے کیونکہ یہ ماربل کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ بیک کیے بغیرتیار کیا جانے والا یہ کیک آپ کی مٹھاس کی طلب پر پورا اترے گا۔ یہ کیک کچن میں پائی جانے والی بنیادی اشیاء سے تیار کیاجاتاہے جن میں مکھن ، مالٹڈ ڈرنک پاؤڈر ، کنڈینسڈ ملک، سادہ بسکٹ اور کوکو پاؤڈر شامل ہیں۔ کیک کو ایک ہفتے تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

کوربلر،ترکی

ترکش پاپ کلچرکی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس ثقافت سے صحت مندانہ عادات کاانتخاب کیا۔ ترکی کا کوئی کھانا سوپ یا کوربلیر ( شوربے) کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ہے۔ مسور کی دال کا سوپ سب سے زیادہ مشہور اورآسان ڈش ہے جسے  پیاز ، گاجر ، زیرہ ، ٹماٹر پیسٹ اور سرخ مرچ  کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے

چلی کون کارنے،امریکا

میکسکو کی خواتین کے کچن سے ٹیکساس کی یہ ڈش ایک پروٹین پاور ہاؤس ہے۔ چونکہ یہ ڈش میکسیکن ہے تو ہمارے دیسی ذائقے کے معیار پر بھی بھرپور پورااترے گی۔ تما م مصالحہ جات ، پیاز ، گاجر ، مرچ ، پھلیاں اور گائے کے گوشت کے قیمے کو گھنٹوں پکایا جاتا ہے۔ یہ ترکیب آپ کے ذائقے پر پورا اترے گی ۔

مسمان کری،تھائی لینڈ

مسمان کے لغوی معنی مسلمان کے  ہیں جسے بدیسی آلوگوشت سمجھا جاسکتا ہے۔ گرم مصالحے کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈش کو تھائی لینڈ کے روایتی اجزاء کے ساتھ تیارکیا جاتا ہے جن میں ناریل کا دودھ ، فش ساس ، کھجور سے تیار کیا گیا گڑ اور مونگ پھلی شامل ہیں۔ یہ جیسمین یا باسمتی چاول دونوں کے ساتھ  کھانے میں مزید مزیدار لگتی ہے۔

قطب / گوٹاب،آذربائیجان

آذربائیجان میں یہ ڈش بھرے ہوئے پراٹھوں کا آسان متبادل ہے جوغذائیت سے بھرپورہوتی ہے، اسے گرما گرم کھانا سب سے بہترین رہتا ہے پتلے بیلے ہوئے آٹے/ ڈو کی تہوں میں پنیر، ہربس، گوشت یا کچلا ہوا کدو رکھا جاتا ہے۔ آپ اس میں اپنی پسندیدہ فلنگ بھی کرسکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ اسے ہلکا ہی رکھنا ہے۔

ماہ رمضان میں کھانے کی تیاری اس سیزن کا سب سے دلکش حصہ ہے۔ گھروں میں رہتے ہوئے تمام اضافی وقت کو استعمال کرتے ہوئے افطار کیلئے بہترین بدیسی تراکیب تیار کی جاسکتی ہیں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube