Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ماہرہ خان کا ہدایتکار عاصم رضا کیلئے محبت بھرا پیغام

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 5 months ago

اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ہدایت کار عاصم رضا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھ دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ہدایتکار عاصم رضا کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے عاصم، میں کیسے آپ سے گلے ملنا، آپ کو تنگ کرنا بھول سکتی ہوں، اور میں کیسے آپ کے گھر میں ڈانس کرنا اور گانا گانا بھول سکتی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ یہ سب کچھ اپنے دوسرے بچوں کو بتانا نہیں چاہتے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کے دونوں بیٹے اور بیٹیوں کو اِس بارے میں معلوم ہوجائے کہ میں آپ کے لیے کتنی اہم ہوں اور آپ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی، آپ کی ماہرو۔

پوسٹ کے آخر میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ تصویر میری پہلی فلم ’بول‘ کے پریمیئر کے موقع پر 2011 میں لی گئی تھی۔

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر عاصم رضا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری اور عزیز ماہرو، میرے بیٹے اور بیٹیاں جانتے ہیں کہ میرے لیے اُن سب میں سے سب سے زیادہ اہم کون ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہیں کوئی شک نہیں ہے، میں بھی آپ سے لفظوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube