Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یاسراوراقراءسے”پیارکی مٹن کڑاہی” سیکھیں

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago

یاسرحسین اوراقراء سوشل میڈیا صارفین کی بھرپورتوجہ سمیٹنے میں ہمیشہ ہی کامیاب رہتے ہیں، دونوں نےاب اپنے فالوورزکیلئے “پیارکی مٹن کڑاہی ” بنائی ہے۔

انسٹا گرام پر پوسٹ میں اقراء اور یاسر نے یہ کڑاہی پکاتے ہوئے جھلکیاں شیئر کیں اور الگ الگ کیپشن دیا۔

یاسر نے اپنی اگلی فرمائش بتاتے ہوئے لکھا “کڑاہی ایسی بنی ہے کہ بس، اقراء اگلی دفعہ کوئی سبزی دال”۔ جبکہ اقراء نے کیپشن میں لکھا “مٹن کڑاہی ، میں اور یاسر”۔

اقراء کھانا پکانے کے فن میں یاسر جتنی ماہر نہیں ہیں، ہمیشہ ہی ایک اچھا شوہر ہونے کا ثبوت دینے والے یاسر یہاں بھی کام آئے اور انہوں نے کڑاہی کیلئے ٹماٹرپیاز کاٹنے سے لیکر مصالحہ جات کے تناسب کا بتانے تک میں اپنی اہلیہ کی بھرپورمدد کی۔

اس سے قبل یاسر نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئرکی تھی جس میں ان کے چہرے پر داڑھی کی کمی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا “حوالدار بشارت حسین حاظر جناب، یہ توہوگا ۔۔ اقراء کی فرمائش “۔

جواب میں اقراء کا کہنا تھا“میری خواہش کو پورا کرنے کیلئے شکریہ “۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube