Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اےکوہلی،چوکامار:انوشکاشرما کرکٹرکی پرستاربن گئیں

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

ویڈیو میں کھیل سے دورویرات کوہلی کے تاثرات قابل دید

کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں گھروں میں رہنے والے تقریبا سبھی افراد اپنی روزمرہ اور پیشہ ورانہ مصروفیات کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹ بھی ملتوی یا منسوخ کیے جا چکے ہیں اسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ان کیلئے کچھ خاص کیا۔

انوشکا شرما نے مداحوں کیلئے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوہلی کو ذرا منفرد انداز میں چوکا لگانے کا کہہ رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا " میں نے سوچا کوہلی لازمی طور پرکھیل کے میدان اورلاکھوں مداحوں سےملنے والے پیارکی کمی محسوس کررہاہوگا، خاص طور سے ایک مخصوص قسم کے پرستاروں کی آواز، اسی لیے میں نے یہ کیا"۔

انوشکا کے اسٹائل پر کوہلی کے تاثرات قابل دید ہیں۔

ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2011 میں اٹلی کے شہرمیلان میں ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube