Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شادی کے 10 سال بعد ثانیہ مرزا نےحقیقت بتادی

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: ٹوئٹر

قومی کرکٹرشعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کو گزشتہ روز 10 سال مکمل ہوگئے۔

ثانیہ نے سوشل میڈیا پرشعیب کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دلچسپ کیپشن کے ساتھ 2 تصاویرشیئرکیں جوثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کے موقع پر کھینچی گئی تھیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ” توقع اور حقیقت ، شادی کی ایک دہائی بعد ایسا لگتا ہے”۔

پہلی تصویرمیں تو سجی سنوری یہ جوڑی مسکراتے ہوئے تصویر کیلئے پوز دے رہی ہے لیکن دوسری تصویر (حقیقت ) خاصی پرمزاح ہے جس میں ثانیہ منہ کھول کر بازو پھیلائے حیرت کا اظہار کررہی ہیں تو شعیب زبان نکال کر منہ چڑا رہے ہیں”۔

ثانیہ کی پوسٹ پر ان کے فالوورز نے خوب محظوظ ہوئے اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

دوسری جانب شعیب نے بھی ٹوئٹر پر ثانیہ اور اپنی خاصی پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے اہلیہ کو ایموجیز کے ساتھ مبارکباد دی۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube