Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یہ شعرغالب کا نہیں: ٹوئٹرصارفین ماہرہ خان سےمایوس

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لاک ڈاؤن کے دوران سماجی دوری اختیارکرنے والے شوبز ستاروں کے پاس سوشل میڈیا اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بہترین طریقہ ہے، اسی لیے اداکارہ ماہرہ خان بھی ان دنوں ٹوئٹر اور انسٹا پرخوب ایکٹو ہیں۔

حال ہی میں فالوورز کو ٹوئٹڑ پر “آسک ماہرہ ” سیشن میں دلچسپ جوابات دینے والی اداکارہ نے کرونا وائرس کے تناظرمیں ایک شعر شیئر کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

ماہرہ نے یہ شعربڑؑے شعراء میں سے ایک مرزا غالب سے منسوب کیا لیکن حقیقت میں یہ شعر غالب کا نہیں البتہ ان کے ایک شعر سے ملتی جلتی زمین پر ضرور کہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں میں ماہرہ کر تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان جیسی شخصیت کی جانب سے بغیر تصدیق کے ایسی پوسٹ شیئر کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا گیا۔

صحافی ماروی سرمد نے بھی ماہرہ کی تصحیح کی۔

کئی صارفین نے دلچسپ انداز میں ماہرہ کی دل آزاری کیے بغیر درستگی کی۔

غالب کے دلدادہ ایک صارف کی رگ ظرافت پھڑکی تو بدلہ لینے کیلئے اپنا شعر کہہ ڈالا۔

کئی ایک نے ماہرہ کو غالب پر رحم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

غالب کے انداز بیان کے معترف ایک اور صارف نے لکھا کہ غالب کوشش کے باوجود اس قدر بےوزن شعر نہیں کہہ سکتے تھے۔

صارفین نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کو یہ مشورہ بھی دیا کہ غالب اور اقبال جیسے شعراء سے کچھ بھی منسوب کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube