ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

سجل علی کے بچپن کی تصویرنےمداحوں کے دل جیت لیے

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میڈیا کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اوراحد رضا میر کے مداح ان کی تصاویر کے منتظر رہتے ہیں۔ شادی کے ہنگاموں کے بعد سجل نے حال ہی میں اپنے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل وائرل ہورہی ہے۔

اپنے والد کے ساتھ کھینچی گئی تصویر میں سجل علی ماتھے پر ہاتھ رکھ کرسلام کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ” میں ایسے سلام کیا کرتی تھی جو کہ اصل میں شام تھا “۔

سجل کی اس تصویر پر سب سے پہلے ان کی بہن اداکارہ صبورعلی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” اف ، مجھے یاد ہے۔ ماما بتاتی تھیں تم ایسے سلام کرتی تھیں سب کو”۔

اداکارہ کے فالوورز کو بھی ان کے بچپن کا یہ معصومانہ انداز بیحد پسند آیا۔

سجل اور احد کی شادی 14 مارچ ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے افراد اور شوبز سے سجل کی چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube