Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یاسرحسین اوراقراءڈاکٹرزکیلئےحفاظتی سوٹ سینےلگے

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ہم عملی طورپرکچھ کرسکتے ہیں

اداکاریاسرحسین اور ان کی اہلیہ اقراء عزیزنے اپنے مداحوں اور دوسری سیلیبرٹیزکیلئے مثال قائم کرتے ہوئے ڈاکٹرز کیلئے طبی حفاظتی سوٹ کی سلائی شروع کردی۔

اس جوڑی نے فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کے اقدام کو آگے بڑھاتے ہوئے لوگوں سے عالمی وبا کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سوٹ بنانے کی درخواست کی۔

انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں یاسرنے پیغام دیا کہ ڈاکٹرزکو صرف خراج تحسین اور سیلیوٹ پیش کرنے کے بجائے ہم ان کیلئےعملی طور پر بھی کچھ کرسکتے ہیں۔

یاسر نے کہا کہ اگر کوئی سلائی کرنا جانتا ہے تو وہ بازار سے واٹر پروف کپڑا لے کر ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سوٹ بنائے، یہ سوٹ میں نے اور اقراء نے مل کر سلائی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اگر ہم ہرگھر سے ایک ایسا سوٹ تیار ہوجائے تو ہم مل کر ملک میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت کیلئے کچھ کرپائیں گے"۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ مجھے سلائی بالکل نہیں آتی لیکن جیسا جیسا اقراء نے بتایا میں کرتا گیا۔

اس سے قبل اقراء نے عزیز نے یاسر کیلئے کرتا سیا تھا جس پر یاسر نے اہلیہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انسٹا گرام پر خوب تعریفیں کی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube