ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عائشہ عمراورمومل شیخ کی بھائیوں کے ساتھ بچپن کی تصاویر

SAMAA | - Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے بڑے بھائی کی سالگرہ کے موقع پر چند یادگارتصاویرشیئرکرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام انسٹا گرام پر شیئرکیا۔

بیرون ملک مقیم بھائی کو عائشہ نے جس طرح سے سالگرہ کی مبارکباد دی اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کا رشتہ کس قدر دوستانہ اور مضبوط ہے اور عائشہ اپنے بھائی کو کتنا یاد کرتی ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں عائشہ نے بھائی کیلئے ” شفا بخش، ڈاکٹر، ماہر غذائیت، تھراپسٹ، انسائیکلو پیڈیا، شیف، پلمبر، ٹیکنالوجی کا ماہر، دستکار اور 10 لاکھ دوسری چیزیں جو ایک ہی شخص میں آگئیں ” کے الفاظ استعمال کیے۔

بھائی کے ساتھ اپنے رشتے کی مضبوطی بتاتے ہوئے عائشہ نے لکھا ” اس سے زیادہ بہترین بڑا بھائی مانگا ہی نہیں جاسکتا تھا۔ جسے کسی کی جانب سے درستگی کی ضرورت نہیں، وہ جس کی رائے کو میں سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہوں”۔

عائشہ عمرکے بھائی ڈنمارک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اداکارہ نے اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ کاش وہ قرنطینہ میں ان کے ہمراہ موجود ہوتے اور مزیدار صحتمندانہ کھانا کھلاتے۔ عائشہ کے بھائی کو کھانا پکانے کا بیحد شوق ہے۔

دوسری جانب اداکارہ مومل شیخ نے اپنے چھوٹے بھائی اداکار شہزاد شیخ کی سالگرہ کے موقع پر بچپن کی ایک یادگار تصاویر ڈھونڈ نکالی۔


انسٹا گرام پر مومل نے شہزاد شیخ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” دیکھو، مجھے کیا ملا”۔

لگتا ہے یہ تصویر مومل کی سالگرہ کے موقع پر کھینچی گئی تھی جس میں دونوں بہن بھائی سالگرہ کی ٹوپیاں پہنے خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube