Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمرہ پرنہیں گئی تو رمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی، حریم شاہ

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تو رمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک وڈیوجاری کی گئی ہے جس میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگراس سال رمضان میں عمرہ کی اجازت نہیں ملی تومیں ضروررمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹنگ کروں گی۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے مجھے مارننگ شوکی بھی آفرآئی تھی تومیں نے منع کردیا تھا کیونکہ یہ کام میرے بس کا نہیں، میں وہ کام ہی کیوں کروں جومیرے بس کا ہے ہی نہیں۔

حریم شاہ سے جب چینل کا نام پوچھا گیا کہ انہیں کس چینل سے آفرآئی ہے توانہوں نے کہا اس متعلق وہ ابھی کچھ نہیں بتائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube