ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اداکارہ صبا قمر نےخوشگوار زندگی کے تین اصول بتادیئے

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں کو خوشگوار زندگی کے تین اصول بتادیئے۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ خوشگوار زندگی کے لئے تین اہم اصول ہیں کہ نہ کوئی توقعات رکھیں ، نہ مطالبات کریں اور نہ شکایات کریں۔

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ تفصیلی پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس جان لیوا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی تعریف کی اور ساتھ ہی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی تاکید بھی کی۔

انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیاری دنیا ! ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں کہ جہاں ہمیں اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہونے کی اشد ضرورت ہےم کوویڈ 19تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا وائرس کوویڈ 19 سے انسانی اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مشہور و معروف شخصیات بھی اس عالمی وبا کے مزید پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے مختلف پیغامات شیئر کررہی ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube