Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

وزیراعظم کومشورے کےبعدمومنہ مستحسن کی ایک اورتجویز

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان کو کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی معلومات پرنظرثانی کامشورہ دینے کے بعد اپنی بات کی وضاحت کیلئے مزید ٹویٹس کرڈالیں۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ غلط تاثر نوجوانوں کی اموات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹائیگرفورس کے ہررضاکارکا ٹیسٹ کیا جائے۔

گزشتہ روز مومنہ نے عمران خان کیلئے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا ” سرآپ نے حالیہ خطاب میں قوم سے جو کہا اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، نوجوان بھی وائرس سے محفوظ نہیں ہیں اور دنیا بھر میں تیزی سے ان کی اموات ہو رہی ہیں۔ اس وقت غلط معلومات بہت نقصان دہ ہوسکتی ہیں”۔

اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مومنہ کی معلومات کو غلط کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تو گلوکارہ نے وزیراعظم عمران خان اور عالمی ادارہ صحت کی ایک پریس کانفرنس کا ویڈیو کلپ ایک ساتھ شیئر کیا جس میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں پھرسے سب لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں ، کرونا وائرس صرف بوڑھے اوربیمار لوگوں کو خطرہ ہے۔

جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہم آج نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کرونا وائرس سے آپ بھی محفوظ نہیں یہ وائرس آپ کو ہفتوں کیلئے اسپتال میں رکھ سکتا ہے اور آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔

وزیراعظم کے بیان کے پیش نظرمومنہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹائیگرفورس کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ یہ خیال بہت اچھا لیکن صرف اس صورت میں جب ہرایک رضاکارکا ٹیسٹ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکیاجائے۔ یہ خیال ہی مسئلہ کن ہے کہ صرف بزرگوں اور بیماروں کو خطرہ ہے۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے مزید ٹویٹس بھی کیں اور لکھا کہ کرونا وائرس کی وبا کو ایک سیاسی بحث میں تبدیل کرنا باعث شرم ہے۔ یہ ایک پارٹی کی دوسری سے متعلق رائے نہیں ہے، ہم اس عالمی وبا کو پوری طرح سے سمجھ نہیں پائے۔ نظرانداز کرنا اورغلط معلومات تباہ کن ہوسکتی ہیں۔ تمام خطوں سے نئے ڈیٹا کو دیکھا جائے۔

مومنہ نے واضح کیا کہ کرونا وائرس سے بزرگ اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،ہم ابھی روزانہ کچھ نیا سیکھ رہے ہیں۔ خوف وہراس کی فضا قائم نہیں کرنا چاہیے لیکن یہ غلط تاثرکہ نوجوان محفوظ ہیں، موت کی شرح میں اضافے اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube