Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیا حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن کرینگی ؟

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago

 

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی آفر کی گئی ہے ۔

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹوئٹ حریم شاہ نامی اکاؤنٹ سے کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حریم شاہ کو ایک معروف ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے یہ سوال بھی پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے رمضان کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟

اسی ٹوئٹر اکاونٹس سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی جس دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار عبایہ کے ساتھ اسکارف پہنی ایک کلام پر ایکٹ کر رہی ہیں ۔

رمضان ٹرانمیشن سے متعلق اس ٹوئٹ کی تصدیق یا تردید کے لیے سماء ڈیجیٹل نے حریم شاہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

چند روز قبل میزبان وقار ذکاء سے یوٹیوب لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا ان کا صرف ٹاک ٹاک اکاؤنٹ ہے اس کے علاوہ کسی سوشل میڈیا فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔

دوسری جانب اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے نشتر چلائے گئے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube