ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

وقاریونس کو اہلیہ کے پیشے پرفخر

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال وقارپراظہار فخر کرتے ہوئے ان کی ہمت بندھائی ہے۔

ڈاکٹرفریال کرونا وائرس کے باعث فرنٹ لائن پر بطور ایمرجنسی فزیشن خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروقار یونس نے لکھا کہ ’’صبح جب ڈاکٹرفریال وقاراسپتال کیلئے نکلتی ہیں تومجھے خوف محسوس ہوتا ہے لیکن جب وہ واپس آتی ہے تو اطمینان محسوس ہوتا ہے‘‘۔

اہلیہ کو سراہنے والے وقارنے مزید لکھا ’’مجھے تم پر فخر ہے، یہ لڑائی لڑتی رہو‘‘۔

اس سے قبل کرکٹ کمنٹیٹراور کوچ نے ڈاکٹرز اورنرسز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سراہا تھا۔

وقار یونس اورڈاکٹرفریال وقار کی شادی کو فروری 2020 میں20 سال مکمل ہوچکے ہیں، فریال وقارآسٹریلیا میں پریکٹس کرتی ہیں۔


اس خوش وخرم جوڑے کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube