Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

معروف پاکستانی مصنف عبدالقادر جونیجو انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 6 months ago

معروف پاکستانی مصنف ، کالمسٹ اور ناول نگار عبدالقادر جونیجو کا انتقال ہوگیا۔

عبد القادر جونیجو نے سندھی ، اردو اور انگریزی زبانوں میں کئی ناول ، ڈرامے اور کالم لکھے تھے ۔

انہوں نے ریڈیو کے لئے 22 سندھی ڈرامے اور ٹی وی کے لئے 11 اردو ڈرامے بھی تحریر کئے ۔

معروف صحافی اور ادیب محمد حنیف نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے تقریباً 30 برس قبل ان کا ایک انٹرویو کیا تھا کیونکہ ان کا ایک ڈرامہ بہت مقبول ہوا تھا جس کی چند قسطیں نشر کرنے کے بعد اسے روک دیا گیا تھا ۔

محمد حنیف نے بتایا کہ اس زمانے میں ہر طبقے پر لکھا جاسکتا تھا اور اس ڈرامہ میں امیر بیوروکریٹ اور غریب طبقے کو دیکھایا گیا تھا ۔ٖ

انہوں نے چھ سندھی زبان کے اور 13 اردو زبان میں ڈرامہ سیریل تحریر کیے جو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے جبکہ انہوں نے اپنے ڈرامے پراندا اور دھول سے مقبولیت حاصل کی۔

حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کی جانب سے انہیں 2008 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2016 میں لطیف ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube