ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

قرنطینہ میں ملالہ نے بالوں کاانداز بدل ڈالا

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے قرنطینہ کے دوران نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بالوں کے ساتھ ایک تجربہ کرڈالا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ملالہ بالوں کے نئے انداز کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جو ان پر خوب جچ بھی رہا ہے، یہ کٹنگ گھر میں رہنے کے دوران ملالہ نے خود کی۔

ملالہ نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ہیئر اور اسکن اسپیشلسٹ جوناتھن وان نیس کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے تناظر میں لکھا کہ جوناتھن نے منع کیا تھا کہ قرنطینہ کے دوران ایسا نہ کریں لیکن میں نے اپنے بال تراش لیے، جس پر انہوں نے پوچھا کہ میں نے یہ کیسے کیا؟۔

جہاں ملالہ کے فالوورز کو ان کے بالوں میں یہ تبدیلی پسند آرہی ہے وہیں ملالہ کو یہ تجربہ کرنے سے روکنے والے ہیئراسٹائلسٹ نے بھی انسٹا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بیحد سراہا۔

گزشتہ ہفتے ملالہ نے انسٹا پوسٹ پرلکھا تھا کہ ’’میں دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی کمی محسوس کررہی ہوں، مجھے معلوم ہے کہ آج بہت سے طلبا اسکول نہیں جاسکے لیکن پھربھی آپ تخلیقی صلاحیتیں دکھاتے ہوئے گھر پر رہنے کو بھی تفریح کا باعث بنا سکتے ہیں ‘‘۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ امن کے نوبل انعام،سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زائد اعزازات احاصل کرچکی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی ۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا جہاں کافی عرصے ان کا علاج جاری رہا۔ صحت یاب ہونے کے بعد ملالہ نے برطانیہ میں ہی اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ استوار کیا۔

ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ یہی مضامین آکسفورڈ سے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پڑھے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube