ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

قرنطینہ میں میشاشفیع،فریحہ الطاف اور انوشکاشرماکی دلچسپ مصروفیات

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سوشل میٖڈیاپرشیئر کی جانے والی ویڈیوز وائرل

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب گھروں میں محصور سیلیبرٹیز اب بھی فارغ نہیں بلکہ سبھی نے کوئی نہ کوئی مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع، پی آر او گرو فریحہ الطاف اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کی دلچسپ پوسٹس دیکھنے میں آئیں۔

میشا شفیع نے انسٹا گرما پوسٹ میں اپنے موجودہ مزاج کو ’’ماسک مُوڈ‘‘ کہتے ہوئے چہرے پر سبز آمیزہ لگائے ہوئےتصویر شیئر کی۔

اس معجزاتی ماسک کی آسان ترکیب میں صرف 2 اجزاء نیم کی سوکھی پتیاں اور دہی شامل ہیں۔ جنہیں لگا کرآپ بھی حسین جلد پاسکتے ہیں۔

دوسری جانب فریحہ الطاف نے بھی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دھلے ہوئے کپڑے تار پر پھیلا رہی ہیں۔

فریحہ نے بتایا کہ انہیں گھر کے کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ موجودہ حالات کے باعث ان کے ملازمین جو کہ گھر میں ہی رہتے ہیں، تنخواہ کے ساتھ چھٹی پرہیں۔

انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےیہ پیغام بھی دیا کہ اپنے ملازمین کاخیال رکھیں۔

سرحد کے اس پار اداکارہ انوشکا شرما نے فرصت کےلمحات کو کوہلی کا ہیئراسٹائل تبدیل کر کے انجوائے کیا۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ’’قرنطینہ کے دوران ‘‘۔

انوشکا نے بڑی مہارت کے ساتھ قینچی سنبھال کر کوہلی کے بال کاٹے جس پر انہیں داد بھی ملی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube