ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کرونا وائرس:یمنیٰ زیدی کا شاعری کی صورت انتہائی پُراثرپیغام

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اللہ ہم سب کو روشن راستہ دکھائے

اداکارہ یمنیٰ زیدی باصلاحیت اداکارہ تو ہیں ہی لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہوگی کہ وہ اداکاری کے علاوہ شاعری کا ٹیلنٹ بھی رکھتی ہیں۔

یمنیٰ اکثر انسٹا گرام پراپنی شاعری فالوررز کے ساتھ شیئرکرتی ہیں جسے پسندیدگی کی سند بھی ملتی۔

اداکارہ کی تازہ تخلیق کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے دنیا بھرکودرپیش مشکلات کے حوالےسے سب کیلئے ایک پیغام ہے۔

اپنے خیالات کو شاعری میں ڈھالنے والی یمنیٰ نے پوسٹ کر شیئر کرنے والی یمنیٰ نے سب کیلئے ایک چھوٹا سا پیغام دیا۔

یمنیٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دعائیہ الفاظ لکھے ’’ اللہ ہم سب کو روشن راستہ دکھائے(آمین) میں اپنے دل سے نکلے لفظ شیئر کررہی ہوں‘‘۔

اداکارہ نے پراثرالفاظ دھیمے لہجے میں اپنے فالوورز کیلئے پڑھے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اس وقت کو مشکل قرار دیتے ہوئے اللہ کی رضا اور انسانیت پر زور دیا۔

یمنیٰ کا شمارانڈسٹری کی بااخلاق اورہنس مکھ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے معروف ڈراموں میں خوشی ایک روگ، میری دلاری، دِل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم ، گزارش، کانچ کی گڑیا، پنجرہ، معصوم ، ذرا یاد کراور حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والا ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب ‘‘ شامل ہیں، جس میں اداکار زاہد احمد اور سونیا حسین جنے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

یمنیٰ کا آن ائر پراجیکٹ اداکاربلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ ’’پیار کے صدقے ‘‘ ہے جس میں وہ قدرے بیوقوف اور چلبلی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube