ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیا آپ نے حمزہ علی عباسی کا عالیشان گھر دیکھا ہے؟

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے حال گزشتہ دنوں ایک انٹریو دیا جس میں ان کا عالی شان گھر دیکھا جاسکتا ہے ۔

اداکار حمزہ علی عباسی انٹرویو کے اپنے گھر میں چہل قدمی کرتے سوالوں کے جواب دیئے چینل 23 کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں 23 سوالوں کے جواب دیئے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا دس میں سے دو فیصد ڈپلومیٹک ہیں انہوں نے بتایا عمران خان انہیں کرکٹر کے بجائے بطور وزیراعظم پسند ہیں ۔

انہوں نے ہمایوں سعید کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ہیرو قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ ان کے ڈرامے اور فلمیں بلاک بسٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ شوبز میں تھے تو وہ سیٹ پر ہمیشہ تاخیر سے پہنچتے تھے جو کہ انہیں پیشہ ورانہ اصولوں کے منافی لگتی ہے۔

حمزہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایا کہ بچپن میں مجھے کچھ دوست ایف 16 کہتے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے راز کی عزت کرنی چاہیئے، انہوں نے یہ بھی بتایا اگر اپنی ، عمران خان یا جاوید غامدی کی زندگی پر مبنی فلم میں اداکاری کرنی ہوئی تو اسکالر جاوید غامدی کی زندگی کا کردار ادا کروں گا۔

فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کی ریلیز بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فلم رواں سال عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی باقی اس کی درست تاریخ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہی بتا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube