Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

علی ظفرنےمعاشرے کوآئینہ دکھانےوالے ٹرانسجینڈرکی ویڈیوشیئرکرڈالی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت سماجی دوری اختیار کرنے والے افراد کیلئے جولی خان نامی ایک ٹرانسجینڈر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جولی نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ معاشرے کے تلخ رویوں کا شکوہ کرتے ہوئے آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔

گلوکارعلی ظفر نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے عوام کیلئے پیغام دیا کہ ایسے افراد سے پیار کریں۔

علی ظفرکی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیو میں جولی نامی خواجہ سرا نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اب سماجی دوری (قرنطینہ ) اختیار کررہا ہے تو ہر ایک کو پریشانی ہورہی ہے لیکن اس میں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں کیونکہ خواجہ سرا تو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔ ہم نہ تو گھروں میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہتے ہیں اور نہ ہی کوئی ہم سے دوستی کرنا پسند کرتا ہے۔

جولی نے کہا کہ اچھا ہے سب لوگ اب ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہ کر محسوس کریں کہ ہمیں کیسا لگتا ہوگا۔ آپ سب کیلئے یہ جنگ آسان ہے کیونکہ آپ کے پا س کوئی تعصب نہیں ہے، سماجی دوری کے دوران سوچیں کہ میرے پاس گھرنہیں ، ماں باپ نہیں نوکری ، تعلیم اور پیسہ نہیں ، کھانے کو نہیں تو کیسا محسوس کریں گے؟۔

خواجہ سراؤں کے ساتھ معاشرے میں کے جانے والے عمومی سلوک کے حوالے سے جولی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ہمارے لیے
بہت سے مسائل ہیں، معاشرے میں انسانیت ہے،عدل نہ انصاف اور نہ ہی تمیز وشعور ہے۔ اسلام اور انسانیت آگئی تو ہمارا خوف ختم ہوجائے گا۔ کرونا وائر دنیاوی خدا بننے والوں کو احساس دلانے آیا ہے کہ تم کچھ بھی نہیں ہو۔

اس ویڈیو کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ اس ویڈیو نے میرا دل توڑ دیا، ہمارے معاشرے میں رہنے والا ایک ٹرانسجینڈر بتارہا ہے کہ ان کی کمیونٹی الگ تھلگ رہ کرکیسا محسوس کرتی ہے‘‘۔

گلوکار نے زور دیا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ اداری بنتی ہے کہ ان سے پیار کریں اور برابری کااحساس دلائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube