ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

قوت سماعت وگویائی سے محروم افراد کیلئے مدیحہ افتخارکی خصوصی ویڈیو

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کرونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخارنے قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کیلئے ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹا گرام پرشیئر کی جانے والی ویڈیو میں مدیحہ نے بولنے کے علاوہ اشاروں کی زبان میں ایسے افراد کو پیغام پہنچایا کہ کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے انہیں کیا کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے، صرف چند احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے ہم اپنے علاوہ دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم از کم 20 سیکنڈز تک بار بار دھوئیں۔

مدیحہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی سے بھی ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں۔ خیال کریں کہ اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو بھی بالکل ہاتھ نہ لگائیں۔

اداکارہ نے کھانسی ، زکام یا سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری طورپرطبی معائنہ کروانے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ تو آئیں ہم سب مل کر ان احتیاطی تدابیر پرعمل کریں کیوں کہ ہم سے ہے پاکستان۔

واضح رہے کہ مدیحہ کے والد سید افتخار احمد بھی قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہیں جو پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ترین پروگرام ’’بولتے ہاتھ ‘‘ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، پروگرام میں مدیحہ کی والدہ ریحانہ افتخار بھی ان کا ساتھ دیتی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube