ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پرندوں اور جانوروں کا بھی خیال رکھیں ،عائزہ خان

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں سے کورونا وائرس کے باعث اس مشکل وقت میں پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھنے کی اپیل کردی ۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ‘میں جانتی ہوں سب کہ فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں، جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے’۔

عائزہ خان نے لکھا کہ ‘سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں’۔

عائزہ خان نے لکھا کہ ‘یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے، انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں’۔

عائزہ خان نے حال ہی میں مقبول ترین ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube